قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 19 اگست ,2022 | 14:13

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشیں

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں موجود ہوا کے کم دباؤ میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران شدت میں کمی کا امکان۔ ایک اور ہوا کا کم دباؤ سند ھ میں 23اگست کوداخل ہو گا۔مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی۔ جس کے باعث:

  • 19سے22اگست کے دوران شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں جبکہ 19اور 20 اگست کو سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • 20سے23اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 23 اور 24 اگست کےدوران سندھ،جنوبی پنجاب، جنوب اورشمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی۔

ممکنہ اثرات:

  • 19 اور20اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث سکھر،دادو،لاڑکانہ،جیکب آباداورشہید بینظیرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • 23اور 24 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،دادو اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • 19/ 20 اور 22سے 24اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • 21 اور 22اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، بہاولپور،ملتان،فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ،پشاور، نوشہرہ اورمردان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔
  • 21اور22 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ، ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
  • اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔
  • اس دوران دریائےکابل اور اس کی ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان

نوٹ : تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ترجمان