قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 20 اگست ,2022 | 22:07

آئندہ دنوں کے دوران مزید مون سون بارشیں
16سے 18اگست2022 کے دوران سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ بحیرہ عرب میں بن گیا ۔جو کہ مکران ساحل کے ساتھ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔جس کے باعث مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں ۔ ایک اور ہوا کا کم دباؤ 16 اگست سے سندھ میں داخل ہوگا۔ جس کے باعث:

  • 14سے16اگست کے دوران سندھ،بلوچستان،پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان
  • 6سے18اگست کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اکثر مقامات پر بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • 14سے18 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورہ،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • 14سے18 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلا، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • 14رات سے 16اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔
  • 15اور16 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
  • اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • 16سے18 اگست کے دوران ماہی گیر حضرات معمول کی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں ۔
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔

نوٹ:تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ترجمان