قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جولائی ,2022 | 12:00

سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی تازہ ترین صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کے سلسلے کی شدت میں کمی آگئی اور اس کا مرکز کراچی کے جنوب جنوب مغرب کی جا نب بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ تاہم آج (شام/رات)سے بدھ کے دوران سندھ (تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، سانگڑھ، میرپورخاص، حیدرآباد، جامشورو، دادو، کراچی) اور بلوچستان (خضدار، لسبیلہ، آواران، خاران، پنجگور) میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ترجمان