قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جولائی ,2022 | 22:37

مون سون بارشوں کا آغاز
سندھ اور بلوچستان میں آنے والے دنوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان علاقوں میں آنے والے دنوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی بھی توقع ۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں کل سے داخل ہوں گی ۔جس کے باعث:

  • 02 سے 05جولائی،2022کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈو ایم خان، ٹنڈو الیار، کراچی، دادو اور جامشورو کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (موسلا دھار سے شدید موسلا دھاربارش ) کاامکان
  • اس دوران شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمورکے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرموسلا دھار بارش) کاامکان
  • 02 سے 05جولائی،2022کے دوران خضدار، بارکھان، لسبیلہ، کوہلو، سبی، آواران، نصیر آباداور پنجگورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش (موسلا دھار سے شدید موسلا دھاربارش ) کاامکان ۔
  • اس دوران کوئٹہ، ژوب، دالبندین، نوکنڈی، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ ، قلات اور ساحلی پٹی (گوادر، پسنی اور اورماڑہ) میں گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پرموسلا دھار بارش) کاامکان

ممکنہ اثرات:

  • کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خضدار، اورماڑہ، پسنی اور گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
  • موسلا دھار بارش سے بارکھان، ژوب، سبی، پنجگور، کوہلو، نصیر آباد،نگرپارکر اور دادو کے مقامی ندی نالوں/دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ
  • آندھی /تیز ہواؤں کے باعث سند ھ اور بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ۔
  • 03 سے 05 جولائی 2022 کے دوران سمندری حالات خراب/بہت ناہموار ہو سکتے ہیں۔ اس دوران ماہی گیروں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ

الرٹ: تمام متلقہ اداروں کواس دوران الرٹ رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان