قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 04 جون ,2022 | 14:40

اگلے 04 سے05 روز کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 04 سے 05 روز کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث :

  • اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کی بھی توقع۔
  • گرمی کی لہر کے اس دورانیہ کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ۔
  • لوگ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں۔
  • ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان