قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 14 مئی ,2022 | 08:18

آئندہ ہفتہ کےدوران بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے ہفتے کے دوران بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔ تاہم، 14 مئی (شام/رات) سے 17 مئی، 2022 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر میں قدرے کمی متوقع ہے۔ اس دوران شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعد دوپہر اور شام/رات کے دوران آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں پر بارش کی پیشگوئی ۔ جبکہ 18 مئی، 2022 سے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

  • شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ
  • زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی اور پانی کی کھپت بڑھ جائے گی
  • زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔خصوصاًبزرگ شہریوں اور بچوں کے لئے خطرناک
  • اگلے ہفتے کےدوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزیدبڑھنے کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • عوام دھوپ اورگرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں
  • کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں
  • مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں ۔
  • عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے محتاط استعمال کا مشورہ

ترجمان