قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 11 مئی ,2022 | 06:24

آئندہ ہفتہ کےدوران ملک بھر میں شدیدگرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہو ا کے زیادہ دباو ٔکے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ۔ جس کے باعث

  • بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع
  • بالائی اوروسطی سندھ ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ
  • زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائے گی
  • اگلے ہفتے کےدوران زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے دریاوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان
  • کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں
  • عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

نوٹ: عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال کا مشورہ ۔

ترجمان