قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 22 دسمبر ,2021 | 18:54

ویک اینڈ سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

محکمہ موسمیات کے مطا بق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی( شام/رات) کو ملک کے مغربی /بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • ہفتہ (شام/رات) اور اتوار کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • اتوار( شام/رات) سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • اتوار(رات) سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری ۔کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ (رات)/اتوار کو برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • پنجاب کے شہری علاقوں میں اسموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ۔
  • بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
  • ہفتہ/اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ۔
  • اچھی برفباری کے باعث (مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان