قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 دسمبر ,2021 | 03:14

ہفتہ / اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری

محکمہ موسمیات کے مطا بق کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی( شام/رات) کو ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

طویل خشک موسم کے بعد ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔

  • ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت ، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان۔
  • اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں اچھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں ہلکی بارش کی توقع۔
  • توار کوسیاحتی مقا مات وادی نیلم ،باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان ، وادی ہنزہ، گلگت ، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی شدت میں کمی ۔
  • پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع۔
  • رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان۔

ترجمان