قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 25 اکتوبر ,2021 | 01:46

جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • جمعہ (شام/رات) سے اتوارکے دوران اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
  • جمعہ (رات)/ہفتہ کو دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، راولپنڈی/ اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی توقع۔
  • جمعہ (رات)/ہفتہ کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پور، کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت اور لورالائی میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • آندھی کے باعث ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں نقصان کا خدشہ
  • مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر خصوصا بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ۔
  • آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان