قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 19 ستمبر ,2021 | 06:21

اگلے ہفتہ کے دوران ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق 20 ستمبر پیر کی شام/رات سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بنیں گی۔

  • 20 ستمبر پیر کی شام/رات سے 24 ستمبر جمعہ کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان(غذر، استور، دیامیر، اسکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 23 ستمبر جمعرات شام /رات سے 25 ستمبر ہفتہ کے دوران: ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی پنجاب (بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خا نیوال، ملتان) ، مشرقی بلوچستان (کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت ، قلات) اور صوبہ سندھ (کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، تھر پارکر ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، ٹھٹھہ ، بدین ، دادو ، شہید بینظیرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ) میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان۔
  • ٓ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ۔

ترجمان