قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 06 ستمبر ,2021 | 03:59

منگل کی شام/رات سے جمعہ کے دوران سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بننے کے بعد ملک کے جنوبی علاقوں میں منتقل ہو رہی رہیں۔جس کے باعث:

  • 31 اگست کی شام/رات سے03 ستمبر کے دوران : تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، کوہلو، بارکھان، سبی، لارالائی، موسی خیل، ژوب ، زیارت، کو ئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلا اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • 31 اگست اور 01 ستمبر کو : جنوبی پنجاب ( ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان) میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان۔
  • ٓندھی کے باعث نقصان کا خدشہ
  • 02 ستمبر( جمعرات )اور 03 ستمبر (جمعہ) کو تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ۔اس دوران کوہ سلیمان اور مشرقی بلوچستان کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان