قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 26 اگست ,2021 | 18:38

جمعہ کی شام/رات سےبدھ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام/رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔جس کے باعث:

  • 27 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران: دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی/اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 30 اگست کی شام/رات سے 01 ستمبر کے دوران : ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، ، خا نیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع

ممکنہ اثرات:

  • بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
  • آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ
  • پیر (رات)/منگل کوتیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان