قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 11 اگست ,2021 | 20:13

ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں 12 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔جس کے باعث

  • 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان،ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر،لیہ، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران : ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب، زیارت، کوئٹہ،مستونگ، خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع

ممکنہ اثرات:

  • 14 اور 15 اگست ہفتہ اور اتوار کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان ، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی،نارووال اور سیالکوٹ، جبکہ 15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان اور مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ
  • اس دوران بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان