قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 30 جولائی ,2021 | 02:26

ہفتہ سے منگل کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔جس کے باعث

  • ہفتہ سےمنگل کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • اس دوران : گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر،لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • ہفتہ سے پیر کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان ، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کےبعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ
  • اس دوران : بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان