قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 26 جولائی ,2021 | 18:22

رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔جس کے باعث:

  • پیر سے جمعہ کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • منگل سے جمعرات کے دوران: گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر،لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بارکھان، کوہلو،سبی اور ژوب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • پیر سے جمعرات کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی،سیالکوٹ، نارووال اورڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • اس دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد اورپشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • پیر سے جمعرات کے دوران: بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ۔

نوٹ : تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ترجمان