قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 16 جولائی ,2021 | 23:16

اتوار (شام/رات) سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
( پیر سے بدھ کے دوران شدید/طوفانی بارشوں کا امکان)

محکمہ موسمیات کے مطا بق اتوار (رات) سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔جس کے باعث

  • اتوار (شام/رات) سے بدھ کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤلدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، شیخوپورہ ، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ ، لکی مروت، ٹانک،کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامر، سکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران کہیں کہیں پرشدید موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • پیرسے جمعرات کے دوران : بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیر آباد،جعفر آباد، کوہلو، لورالائی،بارکھان، ژوب، موسی خیل،کوئٹہ، زیارت، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اورمیر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، کوہستان ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی،سیالکوٹ، نارووال اورڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • اس دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، قصور،فیصل آباد، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ
  • پیر سے بدھ کے دوران: شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ
  • آ ندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان کا خدشہ
  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا اندیشہ
  • شدید بارش کے باعث مواصلات اور ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا امکان ۔سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت

نوٹ : تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ترجمان