National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Friday, 29 March 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 08 جولائی ,2021 | 14:44

ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
(اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ)

محکمہ موسمیات کے مطا بق ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی ۔ جس کے باعث:

  • ہفتہ(شام/رات ) سےبدھ کے دوران :کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤلدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، شیخوپورہ ، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • اتوار( شام/رات ) سے بدھ کے دوران: دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ ، لکی مروت، ٹانک،کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامر، سکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ) میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • پیر (شام/رات) سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان، سبی، کوہلو، لورالائی،بارکھان، سکھر، جیکب آباد،تھر پارکر، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

    ممکنہ اثرات:

  • پیر سے بدھ کے دوران: شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ۔
  • راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور،لاہور اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ
  • بارانی علاقوں میں واٹر سٹریس میں قدرے کمی۔پانی کے ذخائر میں بہتری کا امکان۔
  • بارش کے باعث گر می کی شدت میں کمی کا امکان۔

نوٹ

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 01 جولائی ,2021 | 15:35

اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔ جس کے باعث:

  • جمعرات (رات ) سے اتوار کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، شیخوپورہ اور سرگودھا (خصوصاً شام/رات اور صبح کے اوقات ) میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ہفتہ اور اتوار کو شام/رات کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال،اوکاڑہ،بہاولنگر،بہاولپور، خانپور،راجن پور،قلات، بارکھان،لورالائی اور سبی میں گرد آلود ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ممکنہ اثرات:

  • بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
  • آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 جون ,2021 | 15:09

جمعہ سے پیر کے دوران ملک کے مشرقی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق جمعہ کے روز(شام/رات) سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث:

  • جمعہ (شام/رات) سے پیر کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان (استور، کرمنگ ، گھانچی اورشگر)، اسلام آباد، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ، پشاور،کوہاٹ،بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان،مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشگوئی۔
  • ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران سرگودھا، بھکر ، لیہ، خوشاب ، میانوالی، فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، بارکھان، موسی خیل اور ژوب میں بھی ا ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اثرات:

بارش کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان

ہفتہ / اتوار کے روز آندھی اور تیز بارش کے باعث لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،جہلم اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 11 مئی ,2021 | 18:50

اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیش گوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق حا لیہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ اگلے چار سے پانچ روز تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مو جود رہے گا۔ جس کے باعث:

  • بارش کا یہ سلسلہ کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ،بنوں، پشاور ، مردان،کرم،وزیر ستان،اسلام آباد ، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال، جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، میانوالی،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے اتوار تک جاری رہے گا ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
  • ہفتہ اور اتوار کےدوران ڈیرہ غازی خان، لیہ ،ملتان، ساہیوال ،بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • ہفتہ اوراتوار کے دوران کوئٹہ،ژوب،سبی، کوہلو،زیارت، ہرنائی،چمن، سکھر، شہید بینضیر آباد،دادو، حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

نوٹ:

کاشتکار حضرات اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 13 اپریل ,2021 | 16:07

اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کاسلسلہ بدھ کی رات کو ملک کے مغربی اور بالائی میں داخل ہو گااورہفتہ تک مو جود رہے گا۔ جس کے باعث:

  • بدھ (رات) سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ،بنوں، پشاور ، کرم ،وزیر ستان، اسلام آباد ، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
  • بدھ(رات) سے ہفتہ کےدوران جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، میانوالی،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور،فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان،ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
  • جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ،ژوب،سبی، کوہلو، نوکنڈی، دالبندین،قلات،زیارت، ہرنائی،چمن، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

نوٹ:

کاشتکار حضرات اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 04 اپریل ,2021 | 14:34

اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کاسلسلہ اتوار کی رات کو ملک میں داخل ہو گااور بدھ تک مو جود رہے گا۔ جس کے باعث:

  • اتوار(رات) سے بدھ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ،بنوں، پشاور ، کرم ،وزیر ستان، اسلام آباد ، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
  • منگل اور بدھ کے دوران جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، میانوالی،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور، فیصل آباد اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
  • اتوار (رات) سےمنگل کے دوران کوئٹہ،ژوب،زیارت اورچمن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • اس دوران ڈیرہ غازی خان،ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان ،سکھر ، لاڑکانہ اور ڈی آئی خان کے اضلا ع میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان

نوٹ:

کاشتکار حضرات کو اس دوران احتیاطی تدبیر احتیار کرنی چاہیے ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 30 مارچ ,2021 | 13:38

ملک میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی پہلی لہر کی پیشگوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جس کی وجہ سے زیادہ ترمیدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

  • منگل سےہفتہ کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب، مشرقی/جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان۔
  • اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
  • میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 18 مارچ ,2021 | 16:21

اتوار سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق ہفتہ (رات) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گااور اتوار کو ملک کے بالائی/وسطی علاقوں پر پھیل جائے گا اور منگل تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا۔ جس کے باعث:

  • ہفتہ (شام/رات) سے پیر کے دوران کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن، قلعہ سیف اللہ ،سبی، بارکھان، قلات، خضدار،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • اتوار سے منگل کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ، دیر، سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،کوہاٹ، پشاور، کرم، وزیرستان ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک ، چکوال ،جہلم ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ،میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ،نارووال،قصوراور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
  • بدھ کے روز بھی کشمیر ، گلگت بلتستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، اسلام آباد ، خطہ پو ٹھوہار ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، نارووال ، لاہور اور قصور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔
  • پیراور منگل کے دوران خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث چند مقا مات پرلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

نوٹ:

23 مارچ بروز منگل یوم پاکستان کے روز صبح کے اوقات میں اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور، لاہور، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور مظفر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 مارچ ,2021 | 15:14

اگلے 4/5 روز کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق بدھ کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گااور اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا۔ جس کے باعث

  • بدھ سے اتوارکے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم،وزیر ستان،بنوں، اسلام آباد ، راولپنڈی،اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں ، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔
  • بدھ (رات) سے اتوار کے دوران ڈی آئی خان، بھکر،میا نوالی،لیہ،سرگودھا،خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخو پورہ،نارووال،قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر(ژالہ باری) کی توقع
  • جمعرات (رات) اور جمعہ کے دوان کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن،ڈیرہ غازی خان،ملتان،خانیوال ، ساہیوال ،بھاولنگر، بھاولپور،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
نوٹ:

جمعرات سے اتوار کے دوران خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 01 جنوری ,2021 | 14:45

ملک کے بالائی علاقوں میں2021 کی پہلی بارش / برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق اتوار (شام ) سے منگل کے دوران 2021کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ۔ اتوارکو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گااور پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائےگا۔ جس کے باعث

  • اتوار(شام )سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔اس دوران کشمیر، راولپنڈی،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع
  • پیر اور منگل کوگلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹی ٹی سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان

نوٹ: پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ترجمان