National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Thursday, 18 April 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 21 فروری ,2022 | 11:30

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئ

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • پیر (رات) اور منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • پیر (رات) سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
  • منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدیدبرفباری کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • آندھی/تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور خصوصاً فیصل آباد،لاہور،قصور، شیخو پورہ،حافظ آباد ،گجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں کھڑی فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان کا بھی خطرہ۔
  • پیر (رات) اور منگل کو بلوچستان،جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی/تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی وجہ سے سٹرکچرز اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ۔
  • مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی/شدید برفباری کے باعث منگل سے جمعرات کے دوران رابطہ سڑ کیں بند ہونے کا خدشہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو منگل سے جمعرات الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 01 فروری ,2022 | 12:24

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کے دوران ہلکی /درمیانی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کی (شام/رات) کو ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • بدھ (شام/رات) سےجمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی ،سرگودھا ، فیصل آباد ، جھنگ ، خوشاب، بھکر ، لیہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سےدرمیانی بارش کی پیشگوئی
  • بدھ (شام/رات) سے جمعرات کے دوران کشمیر ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اورشیخو پورہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع
  • بدھ کی (شام/رات) سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور اور ہنزہ میں ہلکی اور بعض مقا مات پر درمیانی برفباری کی توقع
  • بدھ اور جمعرات کو سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر آندھی/تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • آندھی/تیز ہواؤں کے باعث سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر نقصان کا خطرہ۔
  • بارانی علاقوں میں حالیہ بارش فصلوں خصوصا گندم کے لیے مفید۔
  • سندھ اور بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کو سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں 03-05 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان

ترجمان



تاریخ اِجرا: 19 جنوری ,2022 | 15:25

ویک اینڈ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطا بق بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • جمعہ کی (شام/رات) سے پیر (صبح)کے دوران اسلام آباد،مری، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع
  • جمعہ (شام/رات) سے ہفتہ کے روزڈیرہ اسما عیل خان، اوکاڑہ, ساہیوال،پاکپتن،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ہفتہ اوراتوار کو مری، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات ،کوہستان،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، حویلی اورراولاکوٹ میں چند مقامات پر درمیانی / شدید برفباری

ممکنہ اثرات:

  • ہفتہ اور اتوار کوشدید برفباری کے باعث مری، گلیات،نتھیا گلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
  • ویک اینڈ کے دوران تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،سرگودھا اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان،مری،گلیات اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔
  • حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔
  • بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان

نوٹ:تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ اور اقدامات کرنے کی ہدایت

ترجمان



تاریخ اِجرا: 14 جنوری ,2022 | 16:29

آئندہ ہفتہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روزداخل ہو گا جو کہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ جس کے باعث :

  • منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلواوربارکھان میں بارش/ برفباری کی پیشگوئی۔
  • منگل سے جمعرات کی صبح تک کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد،چترال، دیر،کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورقصور میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
  • منگل رات سےجمعرات کے دوران مری، گلیات،نتھیا گلی،کاغان،ناران،چترال، دیر،سوات،کوہستان،استور،ہنزہ،گلگت،وادی نیلم،باغ اور ہویلی کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • گندم کی فصلوں کے لیے بارش فائدہ مند ثابت ہو گی۔
  • منگل اور بدھ کو دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
  • حالیہ شدید دھند میں کمی کا امکان۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 جنوری ,2022 | 13:48

نو جنوری کو جنگ اخبار میں وزارت ہوا بازی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت۔

محکمہ موسمیات وزارت ہوا بازی کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ وزارت کے زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ کی ایڈوائزری میں واضع طور پر وزارت ہوا بازی ( ایوی ایشن ڈویژن ) لکھا جاتا ہے۔جن کا کام تھا الرٹ جاری کرنا۔

(ترجمان محکمہ موسمیات)

ترجمان



تاریخ اِجرا: 05 جنوری ,2022 | 15:04

رواں ہفتہ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کے ساتھ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا اور جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے باعث :

  • 06 جنوری کی (شام/رات) سے07 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • 06 جنوری کی (شام/رات)سے09 جنو ری (صبح) تک اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • 06 سے07 جنوری کے دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ،جبکہ06 جنوری سے09 جنوری (دوپہر) تک مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں شدید برفباری ۔

ممکنہ اثرات:

  • مسلسل بارش کے باعث زرعی میدانی علاقوں کے کسان نکاسی آب کا بروقت انتظام کریں۔ تاکہ گندم اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان سے بچا یا جا سکے۔
  • 06 جنوری کی (شام/رات) اور 07 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث سبی، مستونگ،بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، نصیر آباد،کوہلواور ڈیرہ غازی خان کے برساتی ندی نالوں میں 07 جنوری کو ظغیانی کا خدشہ۔
  • 07/08 جنوری کوتیز بارش کے باعث پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • 07/08 جنوری کوتیز بارش کے باعث پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • 06 / 07جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث (کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ، جبکہ 06 جنوری (شام/رات)سے 09 جنوری کی (دوپہر) تک مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں برفانی تودے/لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 31 دسمبر ,2021 | 14:41

2022 کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری

بلوچستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان (03 سے 05 جنوری)

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 02 جنوری کی( شام/رات) سے ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث

  • 02 جنوری کی شام/رات سے 06 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • 03 جنوری کی شام/رات سے07 جنو ری کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • اس دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ،مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں شدید برفباری ۔

ممکنہ اثرات:

  • بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
  • 03 سے 05 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد،کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ۔
  • 04 سے 06 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث (کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن ،مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 22 دسمبر ,2021 | 16:10

ویک اینڈ سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

محکمہ موسمیات کے مطا بق طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی( شام/رات) کو ملک کے مغربی /بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • ہفتہ (شام/رات) اور اتوار کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • اتوار( شام/رات) سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • اتوار(رات) سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری ۔کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ (رات)/اتوار کو برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • پنجاب کے شہری علاقوں میں اسموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ۔
  • بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
  • ہفتہ/اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ۔
  • اچھی برفباری کے باعث (مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 03 دسمبر ,2021 | 13:01

ہفتہ / اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری

محکمہ موسمیات کے مطا بق کم شدت کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی( شام/رات) کو ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

طویل خشک موسم کے بعد ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔

  • ہفتہ کو کوئٹہ، زیارت ، پشین، ژوب اور اس کے گردو نواح میں بھی بارش کا امکان۔
  • اتوار کو کشمیر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں اچھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں ہلکی بارش کی توقع۔
  • توار کوسیاحتی مقا مات وادی نیلم ،باغ، راولاکوٹ، نتھیاگلی، گلیات، ناران کاغان ، وادی ہنزہ، گلگت ، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی شدت میں کمی ۔
  • پیر سے دھند کی شدت اور پھیلاؤمیں اضافے کی توقع۔
  • رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 20 اکتوبر ,2021 | 15:48

جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث :

  • جمعہ (شام/رات) سے اتوارکے دوران اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
  • جمعہ (رات)/ہفتہ کو دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، راولپنڈی/ اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی توقع۔
  • جمعہ (رات)/ہفتہ کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پور، کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت اور لورالائی میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • آندھی کے باعث ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں نقصان کا خدشہ
  • مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر خصوصا بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ۔
  • آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان