National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Wednesday, 24 April 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 14 جون ,2022 | 17:29

15 جون (بدھ) شام/رات سے مزید پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں 15 جون (بدھ) شام/رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:

کشمیر/گلگت بلتستان: 15 جون (بدھ) شام/رات سے 23 جون (جمعرات ) کے دوران بھمبر، کوٹلی، میر پور ، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں ، مظفر آباد، نیلم ویلی اورگلگت بلتستان(استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو)میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

پنجاب/اسلام آباد: 16 سے 21جون (جمعرات سے منگل) کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ 17 سے 20 جون (جمعہ سے پیر) کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ،مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔16 جون (شام/رات) اور 17 جون کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

خیبر پختو نخواہ: 15 ( شام/رات) سے 22 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بلوچستان: 17 (شام/رات) سے 20 جون کے دوران سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، زیارت، ژوب، کوئٹہ، قلات، خضدار، چمن اور ہرنائی میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ: صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ17 (شام/رات) سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات:

  • حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان
  • فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی دستیابی میں بہتری کی توقع۔
  • آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد / پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ۔
  • موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ جبکہ بلوچستان کے مشرقی علاقوں (نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی،، ہرنائی، سبی اور بولان) میں طغیانی کا خدشہ۔ ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 04 جون ,2022 | 14:47

اگلے 04 سے05 روز کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 04 سے 05 روز کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث :

  • اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کی بھی توقع۔
  • گرمی کی لہر کے اس دورانیہ کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ۔
  • لوگ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں۔
  • ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 19 مئی ,2022 | 11:52

آنے والے دنوں کےدوران گرمی کی لہر میں کمی کی پیشگوئی
جمعرات(رات) سے آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی (جمعرات رات) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو کہ 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث خصوصاً بعد دوپہر اور شام /رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو)میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ۔

ممکنہ اثرات:

  • حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان
  • آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ برقرار رہے گا
  • 02>آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ۔

عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے محتاط استعمال کا مشورہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 14 مئی ,2022 | 12:29

آئندہ ہفتہ کےدوران بھی ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے ہفتے کے دوران بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔ تاہم، 14 مئی (شام/رات) سے 17 مئی، 2022 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر میں قدرے کمی متوقع ہے۔ اس دوران شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعد دوپہر اور شام/رات کے دوران آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں پر بارش کی پیشگوئی ۔ جبکہ 18 مئی، 2022 سے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

  • شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ
  • زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی اور پانی کی کھپت بڑھ جائے گی
  • زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔خصوصاًبزرگ شہریوں اور بچوں کے لئے خطرناک
  • اگلے ہفتے کےدوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مزیدبڑھنے کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • عوام دھوپ اورگرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں
  • کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں
  • مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں ۔
  • عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے محتاط استعمال کا مشورہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 06 مئی ,2022 | 12:01

آئندہ ہفتہ کےدوران ملک بھر میں شدیدگرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہو ا کے زیادہ دباو ٔکے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ۔ جس کے باعث

  • بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع
  • بالائی اوروسطی سندھ ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ
  • زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائے گی
  • اگلے ہفتے کےدوران زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے دریاوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان
  • کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں
  • عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

نوٹ: عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال کا مشورہ ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 29 اپریل ,2022 | 11:34

عید کی تعطیلات کے دوران آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔

حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 01 مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ05 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث۔

  • 01 مئی سے 03 مئی کے دوران چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد ، بارکھان ،لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور،ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • 01 اور 02 مئی کو کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ٹھٹہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی توقع۔
  • 02 سے 04 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ،شیخوپورہ ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرد آلود ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی۔
  • 01 سے 05 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، گلگت بلتستان (دیامیر،گلگت، غذر، استور ، اسکردو )، کشمیر (مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی،کوٹلی، بھمبر، میرپور، سری نگر، بارہ مولہ، شوپیاں، اننت ناگ اور لہہ )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • آندھی/تیز ہواؤں کے باعث01 اور 02 مئی کے دوران بلوچستان اور سندھ جبکہ 02 سے 03 مئی کے دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں کمزور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ۔
  • دن کے درجہ حرارت میں 04 سے 06ڈگری سینٹی گریڈکمی کا امکان۔
  • 02 سے05 مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 25 اپریل ,2022 | 14:04

رواں ہفتہ کےدوران ملک بھر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان

  • بالائی اوروسطی سندھ ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
  • بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 05 سے07ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ
  • کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں
  • عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

نوٹ: عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال کی ہدایت ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 16 اپریل ,2022 | 14:01

سوموار سے بدھ کے دوران آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اپریل کی رات کو مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ20 اپریل تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہے گا۔ جس کے باعث۔

  • 17 اپریل (رات) اور 18 اپریل کو چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • 18اپریل (شام/رات) سے 20 اپریل کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار،میانوالی، خوشاب،بھکر، سرگودھا، لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ،شیخوپورہ ،لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔
  • 18اپریل (رات) سے 21 اپریل کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر،گلگت، غذر، استور اور اسکردو )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • 17 اور 18 اپریل کو راجن پور، ملتان،خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ اور ڈیرہ بگٹی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے /بونداباندی کا بھی امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • آندھی/تیز ہواؤں کے باعث خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچرز کو نقصان کا بھی خطرہ۔
  • دن کے درجہ حرارت میں 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈکمی کا امکان۔
  • 19 سے 21 اپریل کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 30 مارچ ,2022 | 14:49

اگلے 10روز کے دوران ملک بھر میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی۔

بدھ سے جمعہ کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی لہر

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

  • سندھ ، جنوبی پنجاب، وسطی/جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
  • بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
  • 02 اور 03 اپریل (ہفتہ اور اتوار)کو بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع

ممکنہ اثرات:

  • حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ۔
  • آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ برقرار رہے گا۔
  • آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ۔

نوٹ: عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے محتاط استعمال کا مشورہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 15 مارچ ,2022 | 08:10

رواں ہفتہ کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ جس کے باعث :

  • شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 09 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔
  • اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 07 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ۔
  • کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے انتظامات کریں۔
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی قبل از وقت کٹائی کا آغاز ۔
  • غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافہ متوقع۔
  • لوگ سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
  • شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعد دوپہر تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان