National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Wednesday, 24 April 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 05 اگست ,2022 | 15:22

آئندہ دنوں کے دوران مون سون بارشیں
جاری رہنے کی پیشگوئی 10سے 13اگست2022 میں مزید بارشوں کا امکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 10 اگست (بدھ) سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث:

  • 06سے09اگست کے دوران کشمیر،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان۔
  • 10سے13اگست کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • 08اور10سے12 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔
  • 08اور10سے12 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
  • 11سے13 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورہ،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • اس دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلا، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع۔
  • اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 26 جولائی ,2022 | 13:25

رواں ہفتہ کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی
28 جولائی سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 27 جولائی (بدھ) سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث:

  • 27سے31 جولائی کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ، خانپور، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ،وزیرستان،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اورڈی آ ئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 27سے31 جولائی کے دوران کوئٹہ،چمن،ہرنائی، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی، دادو،سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چندمقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

ممکنہ اثرات:

  • 27 سے31 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔ ۔
  • 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر ، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع۔
  • اس دوران کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 19 جولائی ,2022 | 14:50

اگلے چند دنوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
رواں ہفتہ کے دوران مون سون ایکٹیو رہے گا

حکمہ موسمیات کے مطابق20 جولائی (بدھ)سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی اور 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔ جس کے باعث:

  • 20سے26 جولائی کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 21سے26 جولائی کے دوران بنوں، لکی مروت ،ڈی آ ئی خان،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 22سے26 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباداورسبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ24سے26 جولائی سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

ممکنہ اثرات:

  • 20 سے23 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ ۔ جبکہ24 سے26 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پورخاص، دادو، عمر کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ اورسکھر میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
  • 20 سے 23 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ،مانسہرہ، دیر اورکشمیر ۔جبکہ 22 سے 25 جولائی کے دوران لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ
  • اس دوران کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں
  • کاشتکار حضرات بارش کی پیشگوئی کے مطابق آبپاشی کریں

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 12 جولائی ,2022 | 11:51

ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارشیں

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں ۔14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ صوبہ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔ جس کے باعث:

  • 14 سے17 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ،بدین ، شہید بینظیر آباد، دادو،تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ،میر پور خاص ، مٹھی، جامشورو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد، گھوٹکی،سکھر، خیرپور، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ،کشمور، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی،سبی،پنجگور ، تربت اورپسنی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اکثر مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • 13سے15 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپورمیں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

ممکنہ اثرات:

  • 14 سے17 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پورخاص، دادو، عمر کوٹ، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، آواران، پنجگور اور تربت میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ۔جبکہ 13 اور 14 جولائی کو راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • 14 سے 16 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث کیتھر رینج، بولان،قلات، خضدار، لسبیلہ، بارکھان،نصیر آباد، کوہلو،ژوب، سبی اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔13 اور 14 جولائی کو راولپنڈی/ اسلام آباد ،مانسہرہ، دیر اورکشمیر کے مقامی ندی نالیوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ۔
  • اس دوران کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 07 جولائی ,2022 | 14:56

عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔۔جس کے باعث:

  • 09 سے12 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ساہیوال اور اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
  • 09 اور 10 جولائی کو کشمیر، مری، گلیات،پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ، لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 08 اور 09 جولائی کے دوران میر پور خاص ،دادو،کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ،بدین ،ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو،کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، سبی،پنجگور اور تربت میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • 09 اور 10 جولائی کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ۔
  • موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ،کشمیر، بولان ،قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
  • کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • مسافر اور سیاح اس دوران محتاط رہیں ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 05 جولائی ,2022 | 14:17

رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہورہا ہے جو کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جاری رہ سکتا ہے رواں ہفتے کے آخر سے مون سون ہواؤں کے سلسلے میں دوبارہ شدت آنے کا امکان ہے ۔جس کے باعث:

  • 5 جولائی (رات) سے07 جولائی(صبح) کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ،راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی،بھکر،لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 05 جولائی(رات) اور 06 جولائی کو کشمیر، پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ، لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 05 جولائی(رات) سے07 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو،کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد، سبی،پنجگور، تربت، پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ، آواران، خاران، میر پور خاص ،دادو،کراچی، ٹھٹہ اوربدین میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • 05جولائی (رات) اور06 جولائی کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد، فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ۔
  • موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر ،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
  • کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 03 جولائی ,2022 | 13:46

سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی تازہ ترین صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کے سلسلے کی شدت میں کمی آگئی اور اس کا مرکز کراچی کے جنوب جنوب مغرب کی جا نب بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ تاہم آج (شام/رات)سے بدھ کے دوران سندھ (تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، سانگڑھ، میرپورخاص، حیدرآباد، جامشورو، دادو، کراچی) اور بلوچستان (خضدار، لسبیلہ، آواران، خاران، پنجگور) میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 01 جولائی ,2022 | 13:18

مون سون بارشوں کا آغاز
سندھ اور بلوچستان میں آنے والے دنوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان علاقوں میں آنے والے دنوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی بھی توقع ۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں کل سے داخل ہوں گی ۔جس کے باعث:

  • 02 سے 05جولائی،2022کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈو ایم خان، ٹنڈو الیار، کراچی، دادو اور جامشورو کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (موسلا دھار سے شدید موسلا دھاربارش ) کاامکان
  • اس دوران شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمورکے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرموسلا دھار بارش) کاامکان
  • 02 سے 05جولائی،2022کے دوران خضدار، بارکھان، لسبیلہ، کوہلو، سبی، آواران، نصیر آباداور پنجگورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش (موسلا دھار سے شدید موسلا دھاربارش ) کاامکان ۔
  • اس دوران کوئٹہ، ژوب، دالبندین، نوکنڈی، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ ، قلات اور ساحلی پٹی (گوادر، پسنی اور اورماڑہ) میں گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پرموسلا دھار بارش) کاامکان

ممکنہ اثرات:

  • کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خضدار، اورماڑہ، پسنی اور گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
  • موسلا دھار بارش سے بارکھان، ژوب، سبی، پنجگور، کوہلو، نصیر آباد،نگرپارکر اور دادو کے مقامی ندی نالوں/دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ
  • آندھی /تیز ہواؤں کے باعث سند ھ اور بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ۔
  • 03 سے 05 جولائی 2022 کے دوران سمندری حالات خراب/بہت ناہموار ہو سکتے ہیں۔ اس دوران ماہی گیروں کو زیادہ احتیاط کرنے کا مشورہ

الرٹ: تمام متلقہ اداروں کواس دوران الرٹ رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 28 جون ,2022 | 13:37

30 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 29 جون (بدھ) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت اختیار کرنے کے بعد پھیل سکتی ہیں۔ جس کے باعث:

  • 30 جون سے 04 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ، نوشہرہ ، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ، ساہیوال اور بہاولنگر میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 01 سے 05 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین ،دادو، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو،کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد اور سبی میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • 02 سے 04 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادمیں جبکہ 03 سے 05 جولائی کے دوران کراچی اورحیدرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ۔
  • ماہی گیروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 03 سے 05 جولائی کے دوران سمندر کی طلاطم خیزی کے باعث محتاط رہیں ۔
  • موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد،آواران، بارکھان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
  • کشمیر،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • اس دوران بڑ ھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی متوقع۔آندھی /تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ۔
  • بارش کا پانی چا ول کی کاشت کے لئے مفید ہو گا۔
  • مسافر اور سیاح اس دوران محتاط رہیں ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 19 جون ,2022 | 17:06

ملک کے بیشتر علاقوں میں 20 جون پیر (رات) سے بدھ 22 جون، 2022 تک آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے با عث:

  • 20 جون پیر (شام/رات) سے بدھ 22 جون ، 2022 کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان)، پنجاب (راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، ملتان)، کشمیر (بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچھ، باغ، حویلیاں، ہٹیاں، مظفرآباد، وادی نیلم) ،گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ، اسکردو) اور شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل ،کوہلو،بارکھان) میں بیشترمقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلا دھار سے شدید موسلا دھاربارش ) کاامکان ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • 21 جون منگل (شام/رات) سے بدھ 22 جون 2022 کے دوران سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو ،حیدرآباد، کراچی، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • موسلادھار بارش کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • موسلا دھار بارش سے خیبر پختونحوا ، پنجاب، کشمیر, گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں/دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ۔
  • پشاور، مردان، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔
  • آندھی /تیز ہواؤں کے باعث خیبر پختونحوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ۔
  • مسافر اور سیاح اس دوران زیادہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کر یں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان