National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Friday, 29 March 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 14 جون ,2020 | 21:18

ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین ،چار دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔

  • پیر سے بدھ کے دوران ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس صورتحال کے زیر اثر: میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ اور پہاڑی/نیم پہاڑی علاقوں میں 03سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 27 مئی ,2020 | 19:56

آنے والے دنوں میں گرج چمک/گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

جمعرات کی رات سے منگل کے دوران پاکستان میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • جمعرات (رات) سے سوموار/منگل کے روران خیبر پختونخواہ ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹی ٹی سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد۔ میں گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • ترجمان



    تاریخ اِجرا: 13 مئی ,2020 | 21:06

    آج رات اور جمعرات کے روز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔

    اگلے 24سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی۔

    اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ (چارسدہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، دیر، سوات ، شانگلہ اور بونیر)، اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کی توقع۔

    اس دوران گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا اندیشہ۔

    نوٹ: کسانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گندم کی کٹائی اورگھائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔اناج اور بھوسہ محفوظ کر لیں ۔

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 11 مئی ,2020 | 17:04

    اس ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    • منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، بارکھان ، کوہلو ، لورالائی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رحیم یارخان، بہاولنگر ، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    • منگل (رات)سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ، چارسدہ ، مردان ، دیر اور سوات کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

    نوٹ: کسانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 03 مئی ,2020 | 16:50

    پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اگلے تین روز مزید بارشوں کی پیشگوئی

    غیر معمولی بارشوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہو گی

    • پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں جاری بار شیں مزید 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی ۔
    • پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ(چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان ، بنوں ) ، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی ، اٹک سمیت خطئہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، وزیر آباد، گجرات، منڈی بہاولدین ، سرگودھا ، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال ، اوکاڑہ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ،لیہ ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک ساتھ بارش کا امکان ۔
    • خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے وسیع نہری علاقوں میں جاری گندم کی کٹائی بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں بارش کے ساتھ ژالہ باری گندم کے لیے نقصان دہ ہو گی۔ حالیہ بارشوں کا مرکز خطہ پوٹھوہار اور ہزارہ کے اضلاع ہو ں گے۔

    گندم کے کاشت کار محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق فصل کی کٹائی کریں اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی موسم کی طویل اور غلط پیشگوئیوں پر دھیان نہ دیں ۔

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 02 مئی ,2020 | 15:22

    اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی۔

    اتوار کے روز ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جو پیر کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علا قوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اور بدھ تک بالائی علاقوں میں موجودرہے گا۔۔ جس کے زیر اثر؛-

    • اتوار سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاولدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
    • اتوار (رات) سے منگل کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، بارکھان ، کوہلو ، لورالائی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، بہاولنگر ، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیرآباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    کسانوں کو ہدائت کی جاتی ہے۔ کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 16 اپریل ,2020 | 14:40

    ملک میں آنے والےدنوں میں بارش کی پیشگوئی۔

    جمعرات (رات) سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اور پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ان مغربی ہواؤں کی وجہ سے مندرجہ زیل موسم کی توقع ہے۔

    • جمعہ ، ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخواہ ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
    • جمعرات (رات)سے جمعہ کے دوران چاغی ، نوشکی ، کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، کوہلو ، لورالائی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، بہاولنگر اور بہاولپور تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 26 مارچ ,2020 | 23:21

    جمعہ کے روز موسلادھار بارش

    • بروز جمعہ اسلام آباد۔ راولپنڈی۔ مری۔ ایبٹ آباد۔ ہری پور۔ مانسہرہ۔ صوابی۔ مظفرآباد۔ کوٹلی۔ ٹیکسلا۔ حسن ابدال۔ اٹک۔ چکوال۔گوجر خان۔ جہلم۔ گجرات۔ لالہ موسی۔ کھاریاں اور منڈی بہاوالدین میں گرج و چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئ
    • خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان
    • بارش کا سلسلہ جمعہ کی صبع سے رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ اس دودان پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئ۔
    • بارش سے گندم کی فصل جزوی متاثر ہونے کا خدشہ۔

    مزید تفصیل جانیے محکمہ موسمیات کے یو ٹیوب چینل پر-

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 21 مارچ ,2020 | 20:17

    اتوار سے بدھ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی۔محکمہ موسمیات سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی فصل کے لیےمزید بارشیں نقصان دہ۔

    • اتوار سے پیر کے دوران کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، پشین، قلات، چاغی، خضدار، لسبیلہ،آوارن، کیچ گودار،پنجگور،لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہوائواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
    • پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔
    • کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی میں پیر رات سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ۔

    سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی گئی پیشگوئی پر یقین نہ کریں موسم کا حال جاننے کے لیے رابطہ کریں۔

    • فون نمبر-64-9250363-051
    • Website: www.pmd.gov.pk
    • Youtube: pmdweathertv
    • Mobile App: PMDweather

    ترجمان



    تاریخ اِجرا: 18 مارچ ,2020 | 17:44

    ملک میں آنے والے دنوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی۔

    جمعہ اور ہفتہ کے روز بارش -چند مقامات:
    • شمالی بلوچستان (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، موسیٰ خیل) ، خیبر پختونخواہ (چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، مردان ، پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، وزیرستان ، مہمند اور باجوڑ) ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، اور خوشاب) اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ۔
    اتوار سے منگل کے دوران بارش – اکثر مقامات:
    • اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔
    • اتوار اور پیر کو بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    ترجمان