National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Saturday, 20 April 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 09 مارچ ,2021 | 15:14

اگلے 4/5 روز کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق بدھ کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گااور اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا۔ جس کے باعث

  • بدھ سے اتوارکے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم،وزیر ستان،بنوں، اسلام آباد ، راولپنڈی،اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں ، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔
  • بدھ (رات) سے اتوار کے دوران ڈی آئی خان، بھکر،میا نوالی،لیہ،سرگودھا،خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخو پورہ،نارووال،قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر(ژالہ باری) کی توقع
  • جمعرات (رات) اور جمعہ کے دوان کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن،ڈیرہ غازی خان،ملتان،خانیوال ، ساہیوال ،بھاولنگر، بھاولپور،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
نوٹ:

جمعرات سے اتوار کے دوران خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 01 جنوری ,2021 | 14:45

ملک کے بالائی علاقوں میں2021 کی پہلی بارش / برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق اتوار (شام ) سے منگل کے دوران 2021کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ۔ اتوارکو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گااور پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں پھیل جائےگا۔ جس کے باعث

  • اتوار(شام )سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گجرات، سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصورمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔اس دوران کشمیر، راولپنڈی،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اورحافظ آبادمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع
  • پیر اور منگل کوگلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔اس دوران میانوالی،خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹی ٹی سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان

نوٹ: پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 24 دسمبر ,2020 | 15:32

ہفتہ سے اتوارکے دوران ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا اور اتوار کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا جس کے باعث

  • ہفتہ شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ ، ژوب ،زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع۔
  • ہفتہ( شام/ رات )سے پیر(صبح) کےدوران گلگت بلتستان ،کشمیر ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں ، وزیرستان ،ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔
  • اتوار کے روز ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکراورلیہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان۔
  • مری ،گلیات ، دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، استور،ہنزہ،نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ میں اچھی برفباری کی توقع۔
  • ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان۔بارش کے اس سلسلے کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں دھند اور خطۂ پوٹھوہار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ۔

نوٹ:

ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 دسمبر ,2020 | 16:34

جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ ہفتہ تک بر قرار رہے گا۔ اس موسمی صورتحال کے باعث:

  • جمعرات / جمعہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، آواران، لسبیلہ،زیارت، بارکھان، خضدار، سبی ، نصیر آباد، تربت ،قلعہ سیف اللہ سکھر اور لاڑکانہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع۔
  • جمعہ/ ہفتہ کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہاٹ، پشاور،بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، بنوں ، وزیرستان ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • جمعہ/ ہفتہ کو مری اورگلیات میں بھی اچھی بارش / برفباری کی توقع۔
  • جمعہ / ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے سلسلے کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور دھند کی شدت میں اضافے کا امکان۔
  • سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی گئی پیشگوئی پر یقین نہ کریں۔ موسم کا حا ل جاننے کے لیے رابطہ کریں۔ فون نمبر0519250364 ,0519250363 Website: www.pmd.gov.pk Youtube: pmdweathertv

ترجمان



تاریخ اِجرا: 05 دسمبر ,2020 | 21:22

آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار(رات)سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔ بارش کا یہ سلسلہ بدھ(صبح) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔ اس موسمی صورتحال کے باعث:

  • پیر سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع۔
  • پیر سے منگل کے دوران بنوں ، کوہاٹ ، چارسدہ ، مردان ، پشاور ، کرم ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، بھکر ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، گجرات،سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ۔
  • پیر / منگل کوکوئٹہ ، ژوب ، زیارت،قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی ۔
  • پیر/ منگل کو مری اور گلیات میں بھی بارش / برفباری توقع۔

نوٹ:

سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی گئی پیشگوئی پر یقین نہ کریں۔ موسم کا حا ل جاننے کے لیے رابطہ کریں۔

فون نمبر64051-9250363-

Website: www.pmd.gov.pk

Youtube: pmdweathertv

ترجمان



تاریخ اِجرا: 24 ستمبر ,2020 | 14:37

ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتہ (رات) سے بدھ کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ (26 ستمبر) کی رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ بدھ (30 ستمبر) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:

  • ہفتہ رات سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، حافظ آباد ، گجرات ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، شیخوپورہ ، فیصل آباد اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور بہاولپور میں بھی بعد دوپہر آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
  • بارش کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں حالیہ گرم موسم کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 02 ستمبر ,2020 | 14:05

کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم
جمعرات /جمعہ کوملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش

سندھ میں بارشوں کاسلسلہ تھم چکا۔ اگلے 10 دن کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اس دوران اِکادُکا مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں آئندہ 10 روز کے دوران خشک موسم امدادی کاموں کے لئے معاون ہوگا

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • جمعرات / جمعہ کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، گجرات سیالکوٹ،نارووال، لاہور ، شیخوپورہ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہر ، چارسدہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع
  • تیز بارش سے راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب ۔ خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ترجمان



تاریخ اِجرا: 29 اگست ,2020 | 22:12

ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین دنوں کے لیے ( اتوار سے منگل) اکثر مقامات پربارشوں کی پیشگوئی

(فلیش / اربن فلڈنگ، دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ )

ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث اتوار(رات) سے منگل کے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ۔

  • پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔ راجن پور ، ڈیرہ غازیخان ، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال ، ژوب اور بارکھان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
  • پیر سے بدھ کے دوران دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
  • موسلادھار بارش سےپیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغيانی کا خدشہ ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ
  • دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

نوٹ:

مام متعلقہ ادارے خاص طور پر ریزروئیر آپریٹرز / واٹر مینیجرز الرٹ رہیں ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 28 اگست ,2020 | 16:35

ہفتہ سے پیر کے دوران سندھ اور بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی۔
(اربن فلڈنگ - زیریں سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ)

  • ہفتہ سےپیر کے دوران کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، شہید بینظیرآباد ، دادو ، تھرپارکر ، نگرپارکر ، میرپورخاص ، اسلام کوٹ ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان
  • اتواراورپیر کو لسبیلہ ، خضدار ، آواران ، بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل ، لورالائی ، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع۔ اس دوران بہاولپور، رحیم یار خان، خانپور، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور ساہیوال میں بھی موسلادھار بارش کا امکان

نوٹ:

کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، میرپور خاص اور بدین میں اتوار اور پیر کو موسلا دھار بارش کے باعث مزید اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران سبی،قلات، خضدار، لسبیلہ اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں

ترجمان



تاریخ اِجرا: 24 اگست ,2020 | 16:13

رواں ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی۔

زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ / فلیش فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ


ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت سے رواں ہفتے کے دوران بھی ملک میں داخل ہوں گی۔ مون سون ہوائیں پیرسے بدھ کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں اور منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:-

  • • پیرسے بدھ کے دوران کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، شہید بینظیرآباد ، دادو ، تھرپارکر ، نگرپارکر ، میرپورخاص ، اسلام کوٹ ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔پیر سے منگل کے دوران لسبیلہ ، خضدار ، آواران ، بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل ، لورالائی ، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران قلات، لسبیلہ، خضدار اور آواران میں بھی موسلادھار بارش کا امکان۔
  • منگل سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔

نوٹ:

  • کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ اور بدین میں پیر سے منگل کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران قلات، خضداراور لسبیلہ کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • • بدھ اور جمعرات کو تیز بارش کے باعث پشاور ، چارسدہ،مردان ، ہری پور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، جہلم ، سیالکوٹ، حافظ آباد، سرگودھا،لاہور اور فیصل آباد کےنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ۔ کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
  • تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ۔

ترجمان