تاریخ اجرا:  13 مارچ 2025، بروزِ بدھ۔ وقت: 10:30

 

     جمعرات کے روز :        ملک کےبیشترجنوبی علاقوں میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تاہم خیبرپختونخوا ،    کشمیر ،گلگت بلتستان، اسلام آباد  اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔

جمعہ کے روز :        ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تاہم خیبرپختونخوا ،    کشمیر ،گلگت بلتستان، اسلام آباد  اور پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔

اسلام آباد

بدھ کے روز پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 10494  فی مکعب میٹر   ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کے روز :   اسلام آباد اور گردونواح  میں   مطلع  جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ بعد از دوپہر    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش    کا امکان ۔Prob: 45%

جمعہ کے روز :   اسلام آباد اور گردونواح  میں   مطلع  ابر آلودرہنے کے علاوہ    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش    کا امکان ۔Prob: 60%

بلوچستان

جمعرات کے روز :   صوبہ کے  بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور   شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود     رہنے  کا امکان۔تاہم کوئٹہ، خضدار،ژوب اور گردونواح میں  چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

جمعہ کے روز :   صوبہ کے  بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور   شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود     رہنے  کا امکان۔ تاہم کوئٹہ،زیارت اور ژوب میں  چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

جمعرات کےروز :   صوبہ کےبیشتر اضلاع میں  موسم خشک     اور مطلع جزوی ابر آلود     رہنے کا امکان۔تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،  منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی،  خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ،  نارووال،  لاہور ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں  چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش   کی توقع۔     مری،گلیات اور گردونوا ح میں   مطلع ابر آلود     رہنے    کے علاوہ    ہلکی بارش کا امکان ۔ 

جمعہ کےروز :   راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،ملتان، لیہ،  منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی،  خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ،  نارووال،  لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں  چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کی توقع۔     مری،گلیات اور گردونوا ح میں   مطلع ابر آلود     رہنے    کے علاوہ   بارش کا امکان ۔  ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں آندھی /  تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔

سندھ

جمعرات کے روز :   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

جمعہ کے روز :   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔اس دوران بالائی سندھ  میں آندھی /  تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔

خیبرپختونخوا

جمعرات کے روز : مانسہرہ،ایبٹ آباد،  نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ،  کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر  اور وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم شام/رات میں    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔

جمعہ کے روز :    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ،  مانسہرہ،ایبٹ آباد،  نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ،  کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر  اور وزیرستان میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔

کشمیر/گلگت بلتستان

جمعرات کےروز :  کشمیر   اور  گلگت بلتستان  میں مطلع ابرآلود رہنے کے  علاوہ    بارش  اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔

جمعہ کےروز :   کشمیر   اور  گلگت بلتستان  میں مطلع ابرآلود رہنے کے  علاوہ    بارش  اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔ جبکہ کشمیر   میں بعض مقامات پر تیز بارش/برفباری کابھی امکان۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم  درجہ حرارت:        لہہ منفی02، گوپس منفی01  اور پاڑاچنار میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:        ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم  گلگت بلتستان،  کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):  گلگت بلتستان: سکردو 12، ہنزہ 03، گوپس، بونجی 02، چلاس 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10، مظفرآباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 03)،خیبرپختونخوا: پٹن 04، میر کھانی 03، دروش، بنوں 02، چترال، کالام 01، پنجاب: اٹک، جہلم اور چکوال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نوٹ: تحصیل سطح   پر موسم کی پیش گوئی کے لیے   (https://www.pmd.gov.pk/en/tehsil.php)

 

 

سعیدہ صالح

 (فور کاسٹنگ آفیسر)

محکمہ موسمیا ت، اسلام آباد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Copyright © Pakistan Meteorological Department All rights reserved.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

-