قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 06 دسمبر ,2020 | 18:15

آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار(رات)سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔ بارش کا یہ سلسلہ بدھ(صبح) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔ اس موسمی صورتحال کے باعث:

  • پیر سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع۔
  • پیر سے منگل کے دوران بنوں ، کوہاٹ ، چارسدہ ، مردان ، پشاور ، کرم ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، بھکر ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، گجرات،سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ۔
  • پیر / منگل کوکوئٹہ ، ژوب ، زیارت،قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی ۔
  • پیر/ منگل کو مری اور گلیات میں بھی بارش / برفباری توقع۔

نوٹ:

سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی گئی پیشگوئی پر یقین نہ کریں۔ موسم کا حا ل جاننے کے لیے رابطہ کریں۔

فون نمبر64051-9250363-

Website: www.pmd.gov.pk

Youtube: pmdweathertv

ترجمان