قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 24 اگست ,2020 | 14:50

رواں ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی۔

زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ / فلیش فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ


ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت سے رواں ہفتے کے دوران بھی ملک میں داخل ہوں گی۔ مون سون ہوائیں پیرسے بدھ کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں اور منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:-

  • • پیرسے بدھ کے دوران کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، شہید بینظیرآباد ، دادو ، تھرپارکر ، نگرپارکر ، میرپورخاص ، اسلام کوٹ ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔پیر سے منگل کے دوران لسبیلہ ، خضدار ، آواران ، بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل ، لورالائی ، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران قلات، لسبیلہ، خضدار اور آواران میں بھی موسلادھار بارش کا امکان۔
  • منگل سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔

نوٹ:

  • کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ اور بدین میں پیر سے منگل کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران قلات، خضداراور لسبیلہ کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • • بدھ اور جمعرات کو تیز بارش کے باعث پشاور ، چارسدہ،مردان ، ہری پور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، جہلم ، سیالکوٹ، حافظ آباد، سرگودھا،لاہور اور فیصل آباد کےنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ۔ کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
  • تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ۔

ترجمان