قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 17 اگست ,2020 | 13:00

بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مزیدشدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہونگی ۔ جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان ۔

  • بدھ سےجمعہ کےدوران اسلام آباد، پنجاب، (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی،فیصل آباد، ساہیوال)، خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ) اور کشمیر میں اکثر مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
  • اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے
  • اس دوران بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

نوٹ:

موسلادھار بارش کے باعث جمعرات/جمعہ کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے

ترجمان