قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 07 اگست ,2020 | 03:56

جمعہ سے اتوار کی صبح تک بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا کم دبائو صوبہ سندھ پر موجود ہے اور مغرب میں بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے باعث

  • جمعہ سے اتوار کی صبح تک صوبہ بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران قلات ، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ اور گوادر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع
  • اس دوران سندھ اور مکران ساحل پر سمندری لہریں طلاطم خیزرہیں گی ۔ماہی گیر حضرات سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

نوٹ

جمعہ اور ہفتہ کے روز موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

تمام متعلقہ حکام کو پیش گوئی کی مدت کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت

مقامی آبی ذخائر / ڈیموں کو چلانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں

ترجمان