قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 30 جولائی ,2020 | 01:26

عیدالاضحٰی کی تعطیلات(جمعہ سے اتوار) کے دوران موسم کی صورتحال– محکمہ موسمیات

  • جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ ، مالاکنڈ ، پشاور، مردان ، کوہاٹ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بارکھان، خضدار، ژوب ،موسیٰ خیل ، کشمیر اور اسلام آباد میں شام/رات سے صبح کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دن کے دوران زیادہ تر حبس اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ سندھ - مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہےگا۔
  • اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی/اسلام آباد، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان