قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 20 جولائی ,2020 | 22:18

اتوارسے منگل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

  • اتوارسےمنگل کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر ، ساہیوال ، جھنگ،دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی،مردان ، کوہاٹ ، کرم ، کرک،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ پیر/منگل کے روز بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، کوہلو) اور جنوبی پنجاب(ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، لیہ ، بھکر ، بہاولپور ، رحیم یارخان) میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • اس دوران لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، قصور ، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،چکوال ، اسلام آباد ،کشمیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور، سوات، دیر ، شانگلہ ،بونیر اور مانسہرہ میں گرج چمک/ آندھی کے ساتھ موسلا دھاربارش۔موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغيانی کا بھی خدشہ
  • تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت۔

ترجمان