قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 17 جولائی ,2020 | 01:48

اتوار سے منگل کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

اتوار سےملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون ہوائیں داخل ہونے کی توقع۔ جس کے باعث:

  • کشمیر،اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،دیر ، سوات ، بونیر ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی،مردان ، کوہاٹ ، کرم ، کرک،بنوں اور ڈی آئی خان میں اتوار(شام/رات) سےمنگل کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • پیر/منگل کے روز بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، کوہلو) اور جنوبی پنجاب(ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، لیہ ، بھکر ، ساہیوال ، بہاولنگر ، بہاولپور ، رحیم یارخان) میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ترجمان