قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 10 جولائی ,2020 | 15:05

ہفتہ /اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ۔(محکمہ موسمیات)

ہفتہ/اتوار سےملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث:

  • کشمیر،اسلام آباد،پنجاب اور خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب(راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد اور لاہور) کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔
  • اتوار / پیر کے روز بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، سبی ، کوہلو) اور سندھ کے بالائی علاقوں (سکھر ، جیکب آباد اورلاڑکانہ) میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

ترجمان