قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جولائی ,2020 | 01:07

پیر سے سندھ میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافےکا امکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں مون سون کی ہواؤں میں شدت کی توقع کی ہے جس سے سندھ میں خاص طور پر کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، سانگھڑ ، میرپورخاص ، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، جامشورو اور دادو میں اتور(رات ) سے منگل کے دوارن اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔

پیر اور منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

نوٹ: اس دوران تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان