قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جولائی ,2020 | 00:27

آنے والے جمعہ / ہفتہ سے ملک میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہونے کا امکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں جمعہ (شام / رات) سے داخل ہونگی اور ہفتہ کو اس کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔ ہفتے کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی امید ہے۔ اس کے باعث

  • کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں جمعہ (شام / رات) سے منگل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(چند مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران موجودہ گرم اور مرطوب موسمی صورتحال کی شدت کم ہونے کا امکان ہے
  • بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، سبی اور کوہلو) اور سندھ کے کچھ حصوں (سکھر ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص) میں بھی ہفتہ (شام) اور پیرکے دوران گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نوٹ: موسلادھار بارش سے ہفتہ اور اتوار کو پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور پشاور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے

ترجمان