قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 23 جون ,2020 | 16:33

رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

(اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز)

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔ جس کے باعث منگل سے جمعرات کے دوران

  • کشمیر ، گلگت بلتستان ،اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، گجرات ، سیالکوٹ سرگودھا ، سوات ، دیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، اورمردان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے
  • اگلے ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی توقع

ترجمان