قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 27 مئی ,2020 | 00:36

آنے والے دنوں میں گرج چمک/گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

جمعرات کی رات سے منگل کے دوران پاکستان میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • جمعرات (رات) سے سوموار/منگل کے روران خیبر پختونخواہ ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹی ٹی سنگھ ، ساہیوال ، اوکاڑہ) ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • جمعہ اور ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد۔ میں گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • پیر کے روز میرپورخاص ، بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک/گردآلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • ترجمان