قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 12 مئی ,2020 | 00:05

اس ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، بارکھان ، کوہلو ، لورالائی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رحیم یارخان، بہاولنگر ، بہاولپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • منگل (رات)سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، پنجاب (راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ، چارسدہ ، مردان ، دیر اور سوات کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

نوٹ: کسانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

ترجمان