قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 10 اگست ,2020 | 09:01

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اگلے تین روز مزید بارشوں کی پیشگوئی

غیر معمولی بارشوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہو گی

  • پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں جاری بار شیں مزید 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی ۔
  • پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ(چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان ، بنوں ) ، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی ، اٹک سمیت خطئہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، وزیر آباد، گجرات، منڈی بہاولدین ، سرگودھا ، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال ، اوکاڑہ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ،لیہ ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک ساتھ بارش کا امکان ۔
  • خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے وسیع نہری علاقوں میں جاری گندم کی کٹائی بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں بارش کے ساتھ ژالہ باری گندم کے لیے نقصان دہ ہو گی۔ حالیہ بارشوں کا مرکز خطہ پوٹھوہار اور ہزارہ کے اضلاع ہو ں گے۔

گندم کے کاشت کار محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق فصل کی کٹائی کریں اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی موسم کی طویل اور غلط پیشگوئیوں پر دھیان نہ دیں ۔

ترجمان