قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 16 اپریل ,2020 | 05:07

ملک میں آنے والےدنوں میں بارش کی پیشگوئی۔

جمعرات (رات) سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اور پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ان مغربی ہواؤں کی وجہ سے مندرجہ زیل موسم کی توقع ہے۔

  • جمعہ ، ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخواہ ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاولدین، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
  • جمعرات (رات)سے جمعہ کے دوران چاغی ، نوشکی ، کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، بارکھان ، کوہلو ، لورالائی ، ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رحیم یار خان ، بہاولنگر اور بہاولپور تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان