قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 26 مارچ ,2020 | 21:07

اتوار سے بدھ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی۔محکمہ موسمیات سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی فصل کے لیےمزید بارشیں نقصان دہ۔

  • اتوار سے پیر کے دوران کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، پشین، قلات، چاغی، خضدار، لسبیلہ،آوارن، کیچ گودار،پنجگور،لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہوائواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔
  • کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی میں پیر رات سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ۔

سوشل میڈیا پر موسم کے بارے میں کی گئی پیشگوئی پر یقین نہ کریں موسم کا حال جاننے کے لیے رابطہ کریں۔

  • فون نمبر-64-9250363-051
  • Website: www.pmd.gov.pk
  • Youtube: pmdweathertv
  • Mobile App: PMDweather

ترجمان