قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 06 نومبر ,2023 | 08:35

08 اور 09 نو مبر کو با لا ئی علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری )

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ 08 نومبر ( شام /رات) کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور جمعہ کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود ر ہے گا۔جس کے باعث:

  • • 06 (شام/رات) اور 07 نومبر کے دوران کوئٹہ،خاران ، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان۔جبکہ07 (شام/رات) کو ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔
  • 08 (شام/رات) سے 09 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، بھکر، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیا نی بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • 08 ( شام /رات) سے 10 نومبر کی (دوپہر) کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند/سموگ پڑنے کا امکان

ممکنہ اثرات اور اقدامات:

  • بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان۔
  • بارانی علاقوں کے کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
  • شما لی علا قہ جا ت میں جا نے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • تا زہ ترین معلو مات کے لئے https://www.pmd.gov.pk/en

ترجمان