قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 12 اکتوبر ,2023 | 20:03

14 سے17 اکتو بر کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش (پہاڑوں پر برف باری) کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اکتو بر( شام /رات) کومغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 14 (رات) تک ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی۔ جس کے باعث:

  • خیبرپختونخوا: 13(شام/رات) سے17 کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ اس دوران خیبر پختونخوا میں بلند پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں چند مقا مات پرژالہ باری کی توقع۔
  • کشمیر/گلگت بلتستان: 13 (رات) سے17 کے دوران کشمیر، (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلیاں، سودھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 13 (رات) سے17 کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،سرگودھا، خوشاب، نور پور تھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور قصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان۔16(شام/رات) سے 18 کے دوران لیہ، بھکر، کوٹ ادو،ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے ا ٓندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • سندھ: 17 (شام/رات) اور 18کے دوران جیکب آباد، کشمور، شکارپور، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ اورعمر کوٹ میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
  • بلوچستان: 17 اور18 کے دوران شیرانی، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی، بارکھان، کولہو، سبی، بولان، قلات، ہرنائی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، قلعہ عبداللہ پشین، کوئٹہ اور زیارت میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات اور اقدامات:

  • تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔
  • 15(شام/رات) اور 16 کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خطرہ۔
  • درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ۔
  • کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
  • سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ : تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔۔

ترجمان