قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 17 جنوری ,2023 | 05:05

بدھ اورجمعرات کے روز بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں ۔ جو 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش /برفباری کا باعث بنے گا۔

  • 18اور19 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ،مسلم باغ ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش/برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
  • اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہے گا۔
  • بارش اور برفباری کا ایک اورسلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

ممکنہ اثرات:

  • 18 اور19 جنوری کو شمالی بلوچستان میں بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا خدشہ ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • بارش فصلوں اور باغات کے لیے فائدہ مند رہے گی۔
  • بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان