قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 19 مئی ,2022 | 00:06

اگلے 10روز کے دوران ملک بھر میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی۔

بدھ سے جمعہ کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی لہر

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

  • سندھ ، جنوبی پنجاب، وسطی/جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
  • بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
  • 02 اور 03 اپریل (ہفتہ اور اتوار)کو بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع

ممکنہ اثرات:

  • حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ۔
  • آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ برقرار رہے گا۔
  • آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ۔

نوٹ: عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے محتاط استعمال کا مشورہ

ترجمان