قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 04 مارچ ,2022 | 20:04

آنے والے دنوں کے دوران با لائی علاقوں میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئ

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ(رات)سے داخل ہوگااورملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات تک رہے گا۔ جس کے باعث :

  • ہفتہ (رات) سے منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • ہفتہ (رات) سے جمعرات کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں /گرج چمک اوروقفےکے ساتھ بارش اور برفباری جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور اورسیالکوٹ میں اتوار اور پیر(صبح) کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش کا بھی امکان
  • ہفتہ (رات) سے منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • اتوار،پیر،بدھ اور جمعرات کے روزمری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں ہلکی اوربعض مقا مات پر درمیانی برفباری کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • اتوار اور بدھ / جمعرات کے روزآندھی/تیز ہواؤں کے باعث شمالی بلوچستان،خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں کھڑی فصلوں اور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ
  • اتوار/پیر کو بارش کے با عث کرکٹ میچ متاثر ہونے کا خدشہ ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان