قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 30 مارچ ,2021 | 06:22

ملک میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی پہلی لہر کی پیشگوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جس کی وجہ سے زیادہ ترمیدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

  • منگل سےہفتہ کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب، مشرقی/جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان۔
  • اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
  • میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔

ترجمان