قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 18 مارچ ,2021 | 07:16

اتوار سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق ہفتہ (رات) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گااور اتوار کو ملک کے بالائی/وسطی علاقوں پر پھیل جائے گا اور منگل تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا۔ جس کے باعث:

  • ہفتہ (شام/رات) سے پیر کے دوران کوئٹہ،ژوب،زیارت،چمن، قلعہ سیف اللہ ،سبی، بارکھان، قلات، خضدار،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • اتوار سے منگل کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ، دیر، سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،کوہاٹ، پشاور، کرم، وزیرستان ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان ، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک ، چکوال ،جہلم ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ،میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ،نارووال،قصوراور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش کی پیشگوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
  • بدھ کے روز بھی کشمیر ، گلگت بلتستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، اسلام آباد ، خطہ پو ٹھوہار ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، نارووال ، لاہور اور قصور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔
  • پیراور منگل کے دوران خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث چند مقا مات پرلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

نوٹ:

23 مارچ بروز منگل یوم پاکستان کے روز صبح کے اوقات میں اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور، لاہور، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور مظفر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ترجمان