National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Thursday, 18 April 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 20 مارچ ,2023 | 14:52

رواں ہفتہ کے دوران مزید بارش/آندھی/گرج چمک(موسلادھار بارش) کی توقع

محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہےجوکہ 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ جس کے باعث :

  • بلوچستان: 21 ) شام /رات )سے 24 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اورسا حلِ مکران میں اکثر مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے ۔
  • خیبر پختونخوا: 21 سے 24 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، مہمند، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار /ژالہ باری کی بھی توقع ۔
  • کشمیر/گلگت بلتستان: 21 سے 24مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور بعض مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔ گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 21 سے 24 مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور قصور میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • سندھ: 21 سے 23 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش/ ژالہ باری کا امکان

ممکنہ اثرات:

  • تیز ہواؤں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ۔
  • 22اور 23 مارچ کوموسلادھار بارشوں سے کوئٹہ، چمن، پشین، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار بار خان، نصیر آباد، جعفرآباد، کوہلو، ژوب، سبی، تربت، آواران، پنجگور، ڈی جی خان کےپہاڑی علاقوں میں جبکہ 23 اور 24 مارچ کے دوران دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان، باجوڑ، ، اسلام آباد/راولپنڈی اور کشمیرکےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔اس دوران پشاور،اسلام آباد/راولپنڈی اورلاہور میں نشیبی علاقے زیر ٓاب ٓانےکا بھی خدشہ۔
  • اس دوران خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا امکان۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 14 مارچ ,2023 | 12:43

آنے والے دنوں کے دوران ملک میں آندھی /گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں 16 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جو17 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔ جس کے باعث

  • خیبر پختونخوا: 16 سے 20 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور ،کرک، پشاور، کوہاٹ،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 16 سے 20 مارچ کے دوران مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال اورلاہور جبکہ17 (شام/رات) سے 19 مارچ کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • سندھ: 17 سے 19 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، دادو اور کراچی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • بلوچستان: 17 سے 19 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب،خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ،چمن اور پشین میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • کشمیر/گلگت بلتستان: 16 (شام/رات) سے 20 مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • تیز ہواؤں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ۔
  • بارش پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارانی علاقوں کے لیے مفید ہوگی۔
  • خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقے، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 06سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 26 فروری ,2023 | 13:13

منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں 28 فروری (شام/رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو01 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور مارچ 02 تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث :

  • 28 فروری (شام/رات) سے 02 مارچ کے دوران مری، گلیات ، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پرموسلادھار بارش/برفباری کی بھی توقع۔
  • 28 فروری سے 01 مارچ کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ملتان ، ڈی جی خان، بھکر، لیہ ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، بہاولپور، کرک، پشاور، کوہاٹ،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی ، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • بارانی علاقوں میں تیز ہوائیں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ
  • بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی
  • خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقے، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ
  • بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 07 فروری ,2023 | 12:57

جمعرات اور جمعہ کے دوران ملک کےمغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں بدھ(رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو09 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 10 فروری تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث :

  • 08 (رات) سے10فروری کے دوران مری، گلیات ، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش/برفباری کی بھی توقع۔
  • 09 سے10 فروری (صبح) کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، کرک، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
  • 08 (رات) اور09 فروری کو کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • 08 (شام/رات) سے 10 فروری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں درمیانی سے شدیدبرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 27 جنوری ,2023 | 11:04

ہفتہ سے پیرکے دوران ملک کےمغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں ہفتہ کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو پیر (دوپہر) تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث :

  • 28 (شام/رات) سے30جنوری کے دوران مری، گلیات ، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد میں جبکہ 29 اور 30 جنوری کو اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، کرک، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع۔
  • 28 (شام/رات) اور29جنوری کو کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین،پنجگور، تربت، خضدار، قلات اور مکران میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بھکر،لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان،سکھر، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اورپاکپتن میں ہلکی بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • 28 (رات) سے 30 جنوری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں درمیانی سے شدیدبرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
  • بارش کے بعد درجہ حرات میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 19 جنوری ,2023 | 15:47

آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں جو 21 جنوری (رات) سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی اور 25جنوری تک وقفے وقفے سےبرقرار رہیں گی۔ جس کے باعث :

  • 21 سے24جنوری کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، کوہستان، سوات، دیر، چترال، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد،کرک، چارسدہ،پشاور، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ،بنوں ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاولدین،لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اورننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں کےساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع۔
  • 20 /21 جنوری کو ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان۔
  • 23 سے 25 جنوری کے دوران کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، مری، گلیات ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ۔اس دوران چند مقا مات پر درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • اس دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدیدبرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
  • بارش کے بعد درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 17 جنوری ,2023 | 11:24

بدھ اورجمعرات کے روز بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں ۔ جو 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش /برفباری کا باعث بنے گا۔

  • 18اور19 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ،مسلم باغ ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش/برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
  • اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہے گا۔
  • بارش اور برفباری کا ایک اورسلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

ممکنہ اثرات:

  • 18 اور19 جنوری کو شمالی بلوچستان میں بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا خدشہ ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • بارش فصلوں اور باغات کے لیے فائدہ مند رہے گی۔
  • بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 جنوری ,2023 | 13:54

بدھ سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری (رات) سے داخل ہو رہی ہے۔ جو 11 جنوری(بدھ) کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو نگی ۔ جس کے باعث :

  • 10 (رات)اور11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن ،مسلم باغ اور پشین میں بارش / برفباری –اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش /برفباری کا بھی امکان ۔
  • 11 سے13 جنوری کے دوران مری، گلیات ،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان اس دوران چند مقا مات پر شدید برفباری کی بھی توقع۔
  • 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان ،کوہاٹ، بنوں ، کرک، پشاور، نوشہرہ، صوابی ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ 11اور 12 جنوری کو مکران کے ساحلی علاقوں،ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ممکنہ اثرات:

  • 11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدیدبرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان۔
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
  • بارش کے دوران اور بعد میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 05 جنوری ,2023 | 16:44

ویک اینڈ کے دوران مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 06 جنوری (شام/رات) سے داخل ہو رہی ہے۔ جو ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو نگی ۔ جس کے باعث :

  • 07 اور 08 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
  • 07 سے 09 جنوری کے دوران ، مری، گلیات ،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • ویک اینڈ کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں ہلکی بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
  • اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان۔
  • بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان۔
  • برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔
  • اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدو رفت میں رکاوٹ کا اندیشہ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 27 دسمبر ,2022 | 11:01

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق طویل خشک موسم کے بعد ایک مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔ جو 28 دسمبر(رات) سے 29 دسمبر تک ملک کے بالائی /وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گی ۔ جس کے باعث :

  • 27 دسمبر (شام/رات) سے 29 دسمبرکے دوران کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی ،تربت، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
  • 28 دسمبر (رات) اور 29 دسمبرکے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • اس دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اوربھکر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ممکنہ اثرات:

  • بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
  • اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان۔
  • بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان۔
  • برفباری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔

ترجمان