logo

National Agromet Centre
Pakistan Meteorological Department

 
   

کسانوں کے لیے زرعی موسمیاتی مشورے

 

 

                   تاریخ اجراء: 9 مئی 2016:  وقت 15:00

موسمی پیشنگوئی

 بروز بدھ  11  مئی سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ جو کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چار سے بانچ دن تک  بارش دےگا۔ 

زرعی مشورے

  گندم کی کاشت والے علاقوں میں بارش کے ساتھ تیزہوائیں اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔کسان حضرات سے گزارش ہے کہ گندم کی کٹائی و گہائی کو جلد از جلد مکمل کریں۔اورکٹائی کی گئی فصل کو ڈھانپ کر رکھیں۔

جن علاقوں میں کٹائی مکمل ہو چکی ہے کھیت کو خریف کی فصل کی کاشت کے لئے تیار کریں تاکہ زمین میں موجود نمی سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا یا جاسکے۔

      


تاریخ اجراء: 29 اپریل 2016:  وقت 15:00

موسمی پیشنگوئی

ہفتہ اور اتوار کے روز گندم کی کٹائی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی و گہائی کے سلسلے کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ان دنوں گرم موسم کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں شام کو دوران تیز/ گرد آلود ہوائیں چلتی ہیں۔لہذا کٹائی کی گئی فصل کو کھلا نہ چھوڑیں بلکہ ڈھانپ کر رکھیں۔ پیر شام سے جمعرات کے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ،پنجاب،گلگت بلتستان ،کشمیر اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں /آندھی کے ساتھ کہیں کہیں پر بارش کی پیشگوئی۔    

رابطہ:  موسم کی پشگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051  پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آ ئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد


تاریخ اجراء: 15 اپریل 2016:  وقت 13:00

موسمی پیشنگوئی

بروز ہفتہ16 اپریل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو منگل 19 اپریل تک جاری رہے گا۔

یہ سلسلہ پنجاب، خیبر پختوںخواہ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بارش دیگا۔

یہ سلسلہ گندم کی کاشت والےعلاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہواوٗں اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

کسان بھا ئیوں کو اس سلسلے میں مندرجہ ذیل مشورے دیئے جاتے ہیں۔

(1) پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کاشتکار گندم کی فصل کو موجودہ ہفتے پانی نہ دیں۔

(2)خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے جن علاقوں میں کٹائی شروع ہو چکی ہے وہ اس عمل کو روک دیں۔

(3) تیز ہوا فصل کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس متوقع نقصان سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

(4) متوقع بارشوں کے امکان کے تحت فصلوں پے سپرے روک دیں۔

 رابطہ:موسم کی پشگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051  پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آ ئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد


                 تاریخ اجراء: 08 اپریل 2016:  وقت 10:00

موسمی پیشنگوئی

کل بروز ہفتہ نو اپریل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو پیر گیارہ اپریل تک جاری رہے گا۔

یہ سلسلہ گندم اور چنے کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بارشیں لائے گا ساتھ ساتھ تیز ہواوٗں اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

کسان بھا ئیوں کو اس سلسلے میں مندرجہ ذیل مشورے دیئے جاتے ہیں۔

(1) پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کاشتکار گندم اور چنے کی فصل کو موجودہ ہفتے پانی نہ دیں۔

(2) جنوبی پنجاب کے جن علاقوں میں کٹائی شروع ہو چکی ہے وہ اس عمل کو روک دیں۔

(3) تیز ہوا فصل کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس متوقع نقصان سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

(4) متوقع بارشوں کے امکان کے تحت فصلوں پے سپرے روک دیں۔

 رابطہ:موسم کی پشگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051  پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آ ئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد


  16:00 تاریخ اِجراء: 31 مارچ 2016; وقت

 

موسمی پیشنگوئی

 ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکاہے۔ جس سے گندم اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پیر کےدن تک خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر،  پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور  گلگت بلتستان  میں بارش کا امکان ہے۔

کسان بھائیوں کو مندرجہ ذیل مشورے دیئے جاتے ہیں

(1) پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کاشتکار گندم اور چنے کی فصل کو پانی نہ دیں۔

(2) جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گندم کی فصل تیار ہو چکی ہے، کسان حضرات چند دنوں تک کٹائی اور گہائی کے عمل کوروک دیں۔

 (3) خیبرپختونخواہ ، پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ کسان اپنی املاک کی حفاظت یقینی بنائیں۔

(4) بارش کے بعد نمی اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ضرر رساں کیڑوں کے حملوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ کسان حضرات ان کے فوری تدارک ک لیے تیار رہیں۔

(5) فالتو جڑی بوٹیاں زمین کی نمی استعمال کر لیتی ہیں اور فصل کو مناسب نمی نہیں مل پاتی۔ اسلئےبارش کے بعد ان کا فوری تدارک ضروری ہے۔

رابطہ:موسم کی پشگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051  پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے    آئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد


18:00 تاریخ  اِجراء: 23 مارچ 2016; وقت

جمعرات سےہفتہ کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا اور  کشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ  پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور  گلگت بلتستان  میں کہیں کہیں مزید بارش کی پیشنگوئی۔

مشاورت:

پنجاب، خیبر پختونخواہ کے کسان اپنی فصلوں کو پانی سے سیراب نہ کریں۔ کیونکہ بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چلے گی۔ اس کی وجہ سے فصلیں لیٹ جانے کا خدشہ ہے۔ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گندم کی فصل تیار ہو چکی ہے، کسان حضرات چند دنوں تک کٹائی اور گہائی کے عمل کوروک دیں اورکٹی ہوئی فصل اور تَوڑی کو سمیٹ لیں کیونکہ اگلے چند دنوں تک بارش اور تیز ہوا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ ، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ کسان اپنے مال مویشی کو کسی چھت یا درخت کے نیچے باندھیں۔

رابطہ:  موسم کی پشگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051  پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد


13:00 تاریخ  اِجراء: 15 مارچ 2016; وقت

رواں ہفتے بدھ کے دن (16مارچ سے) ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً گندم اور چنے کی کاشت والے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ میدانی علاقوں بشمول پوٹھوہار میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مشاورت:

(1)پنجاب، خیبر پختونخوا کے کاشت کار گندم اور چنے کی فصل کو رواں ہفتے پانی نہ دیں۔

(2)نشیبی کھیتوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور فوری نکاسی کا انتظام کریں۔

(3)متوقع بارش کے پیش نظر کسان کھیتوں میں اسپرے کرنے کے اور کھاد ڈالنے سے گریز کریں۔

(4)بارش کے بعد جڑی بوٹیوں کی افزائش میں یکدم اضافہ ہو جاتا ہے۔ کسان ان کی بروقت تلفی کریں۔

(5)بارش کے بعد سبزیوں اور تمباکو کی فصل پر ضرر رساں کیڑوں کے حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کسان ان کے تدارک کے لیے بروقت اقدامات کریں۔ 

 رابطہ:  موسم کی پشگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051  پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد      


 گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیےزرعی موسمی مشورے

شمالی علاقوں بشمول گلگت بلتستان میں جمعرات (10 مارچ) سے بارشوں کا نیا سلسلہ آرہا ہے۔جو کہ پیر (14 مارچ)تک رہے گا۔ اس دوران تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ان بارشوں کے پیشِ نظر گلگت بلتستان کے کسانوں کی لیے درج ذیل مشورے دئے جاتے ہیں

  1. کسان حضرات پھلدار باغات پر اسپرے روک دیں

  2. گلگت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کسانوں سے گزارش ہے کہ وہ کھڑی فصلوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

  3. جن بالائی علاقوں میں گندم کی بوائی شروع ہونے والی ہےکسان حضرات سے گزارش ہے کہ بوائی روک دیں۔ جن علاقوں میں بوائی ابھی مکمّل ہوئی ہےوہ متوقع کھڑے پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں۔

  4. کسان حضرات خشک موسم کے لیےپانی کو ذخیرہ کریں

رابطہ:موسمی پیشنگوئیوں کے سلسلے میں638-638-111-051  پرفون کر کے مطلوبہ ضلع کے آئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Spokesperson


تاریخ  اِجراء: 05 مارچ 2016; وقت11:30 

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گندم کی فصل دانہ بھرنے کے مراحل میں ہے۔ اگلے آٹھ دس روز تک ان علاقوں میں مطلع عموماُ ابرآلود ہونے کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا بھی امکان ہے۔ ایسے گرم  مرطوب موسم کے بعد تیلے اورکُنگی کی بیماری کا حملہ متوقع ہے۔ کسان بھائیوں کو تجویز کيا جاتا ہے کہ وہ

  1. باقاعدگی سے اپنے کھیتوں کا جائزہ لیں اور تیلے کی صورت میں صرف پانی کا سپرے کریں۔

  2. جڑی بوٹیوں کو صرف ہاتھ، درانتی يا کھرپے سے تلف کرتے جایئں تا کہ وہ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کی پناہ گاہ نہ بنیں۔

  3. کیميائی ادويات کا استعمال ہر گز نہ کریں اس سے انسان دوست کیڑے بھی مر جائیں گے جو قدرتی طور پر تیلے کو ختم کرنے کا زریعہ ہیں۔

  4. کنگی اور تیلے کی موجودگی کی صورت مین لمبی رسی کو دونوں کناروں سے پکڑ کر زمین سے 6 انچ اوپر ہفتہ میں دو دفع فصل میں پھیریں تا کہ تیلہ اور کنگی پتوں سے گر جائے۔

  5. گندم کی فصل کو 7سے 9 مارچ کے دوران پانی دیں اس کے بعد پانی سے اجتناب  کریں کیونکہ بارش کے ساتھ تیز ہوا کا بھی امکان ہے۔ جو فصل کو لٹا سکتی ہے۔

رابطہ:موسمی پیشنگوئیوں کے سلسلے میں638-638-111-051  پرفون کر کے مطلوبہ ضلع کے آئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Spokesperson

     
   
 
   
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
     

         
   
  Copyright © Pakistan Meteorological Department All rights reserved.